دین کو احسن انداز میں سمجھنے کیلئے امام احمد رضا بریلوی کی تصانیف کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے، علامہ اسلم کریمی آف اوکاڑہ

پیر 22 اکتوبر 2018 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) معروف عالم دین علامہ محمد اسلم کریمی آف اوکاڑہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جب عالم اسلام پر کفر اپنا غلبہ پانے کا خواب دیکھ رہا ہے ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے دین، دنیا اور آخرت فلاح کا سامنا پیدا کرنا ہو گا، امام احمد رضا خان بریلوی کی تصانیف کا مطالعہ آج کے دور میں ہر نوجوان اور بچے کیلئے ضروری ہو گیا ہے تاکہ وہ دین کو احسن انداز میں سمجھ سکے اور غیروں کی دین اسلام کے خلاف سازشوں اور ان کے منفی پراپیگنڈوں کا شکار نہ بنیں۔

وہ مدرسہ جامعہ محمدیہ کنزالایمان ملکیار روڈ میں مولانا محمد بخش ہزاروی کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے 100 ویں عرس کی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا خان بریلوی کی دنیاوی زندگی سنت نبوی کا عملی نمونہ تھی، وہ اپنے دور کے نامور عالم دین اور فقیہہ گذرے ہیں جنہوں نے اپنی تمام زندگی میں معمولی دینی مسئلہ کو چھوڑنا بھی پسند نہیں کیا۔

اس موقع پر علامہ قاضی محبوب کبریلا، علامہ مفتی طاہر سہیل، پیر سید مختار حسین شاہ، مولانا احسان گولڑوی، مولانا غلام جیلانی، مولانا عبدالواجد سلطانی، سید منیب حسین شاہ، مولانا ذوالفقار احمد، محمد نقاش، محمد سرفراز عطاری اور کثیر تعداد میں علماء کرام، نعت خواں اور معززین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں