کھلابٹ میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے تین بہن بھائی شدید زخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کھلابٹ میں گیس کی لیکیج کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں تین بہن بھائی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے کھلابٹ سیکٹر2 کے رہائشی فقیر محمد کے گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھنے سے فقیر محمد کے دو جوان سال بیٹے طاہر اور آصف سمیت ان کی بہن جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ بہن بھائیوں کے لواحقین نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد برن ہسپتال واہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہزارہ بھر میں برن یونٹ ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آگ سے متاثرہ مریضوں کو لواحقین یا تو واہ برن یونٹ یا پھر کھاریاں برن یونٹ لیکر جایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں تکالیف سمیت مالی طور پر بھی زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں