خانپور میں طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ڈی پی او ہری پور نے معلم کی گرفتاری کا حکم دیدیا

منگل 15 جنوری 2019 14:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈی پی او ہری پور نے خانپور کی حدود میں نجی سکول کے معلم کی جانب سے طالب علم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، مقد مہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور کی حدود میں نجلی سکول کے معلم کی جانب سے طالب علم پر تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث معلم کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا جس پر تھانہ خانپور پولیس نے طالب علم کے والد مشتاق احمد کی مدعیت میں سکول معلم احمد شہزاد ولد شوکت زمان سکنہ پنڈ گجراں کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ سی پی اے 34- ایکٹ 2013ء درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں