رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی، سواریوں سے بدتمیزی معمول بن گئی

پیر 21 جنوری 2019 14:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) رکشہ ڈرائیور زائد کرایہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سواریوں خصوصاً خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں، ٹریفک پولیس نوٹس لیکر کاروائی کرے۔ شہریوں نے بتایا کہ ہری پور میں رکشہ ڈرائیور نہ صر ف سرکاری کرایہ نامہ کو جوتی کے نوک پر رکھ رہے ہیں بلکہ من مانے زائد کرائے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سواریوں سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت اندرون شہر مختلف روٹس پر 30 روپے کی بجائے 60، 80 اور 100 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، اسی طرح آوارہ اور کم عمر رکشہ ڈرائیور مسافروں بالخصوص خواتین سے لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کو سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات پر عمل کرنے کا بھی پابند بنایا جائے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں