کھلابٹ ، دو کلو سے زائد چرس برآمد ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 14:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) کھلابٹ پولیس نے دو کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے ایس پی صدر قیس خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کھلابٹ کیڈٹ چن زیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے سلام ولد خان محمد سکنہ کیمپ نمبر 1 پڈھانہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو کلو 20 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کیڈ ٹ چن زیب کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی بھی ملزم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، عوام جرائم کے خاتمہ اور پرامن ماحول کیلئے پولیس کے ہاتھ مضبوط کرے، جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں