ہری پور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں 60 ملزمان کے خلاف مقدمات درج، 53 ملزم گرفتار

منگل 22 جنوری 2019 15:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ہری پور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 60 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے 53 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن میں 110 افراد کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع ہری پور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 17.11 ملین کے بقایاجات کی وصولی کی گئی جن میں سے 8.48 ملین نقد بقایاجات وصول کئے گئے جبکہ غیرقانونی کنکشن کے خاتمہ سے 1.38 (ایم) بجلی کی بچت کی گئی۔ اسی طرح 60 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے 53 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 110 کنکشن منقطع کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں