تحریک انصاف کی ضلعی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرے گی، ضلع ناظم ہری پور

ہفتہ 22 جون 2019 14:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان جدون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کی صحت کے حوالہ سے مثبت پالیسیوں کی بدولت عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو بانڈی شیر خان میں بی ایچ او کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال یا ڈاکٹرز کی جانب سے کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ادویات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے ضلعی حکومت اپنا تعاون یقینی بنائے گی، ضلعی حکومت بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں