ڈاکٹر دلدار خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں بطور ایم ایس چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 14:19

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین ارشد ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر دلدار خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں بطور ایم ایس چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور میں مریضوں کوکئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، کے ازالہ کیلئے ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان کی صلاحیتوں اور کارکردگی سے متاثر ہو کر انہیں ٹی ایچ کیو خانپور کی حالت زاد بدلنے کا ٹاسک سونپا گیا۔

عوامی حلقوں نے ڈاکٹر دلدار خان کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بطور ایم ایس تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے بھرپور تعاون کا اعادہ بھی کیا، امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر دلدار خان کی تعیناتی سے ہسپتال کی حالت زار بہتر ہو گی اور لوگوں کو یہاں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں