ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دو سینئر وکلاء حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

پیر 17 فروری 2020 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دو سینئر وکلاء حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دو سینئر وکلاء میاں طاہر حسین اور جماعت اسلامی ضلع ہری پور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد حسین شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میاں طاہر حسین ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ پانڈک جبکہ واجد حسین شاہ ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ سکندر پور میں ادا کی گئی۔ مرحومین کی نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ بار ہری پور سمیت ہزارہ بھر کے وکلاء، سیاسی قائدین اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دونوں وکلاء کی وفات کو ڈسٹرکٹ بار کیلئے ناقابل تلافی تقصان قرار دیتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں