ہری پور، قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہونے والی مرکزی چوک جامع مسجد مین بازار کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع کردیا گیا

جمعہ 21 فروری 2020 16:18

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) قیام پاکستان سے قبل ایک ہی رات میں تعمیر ہونے والی مرکزی چوک جامع مسجد مین بازار کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا، مسجدکی تعمیر پر 7 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان سے قبل جذبہ ایمانی کے تحت ایک رات میں تعمیرہونے والی مرکزی چوک جامع مسجد مین بازار کی خستہ حالی کے باعث دوبارہ تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے ماہر آرکیٹکٹس سے نقشہ بنانے کے بعد باقاعدہ منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کی تعمیر پر 7 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مسجد کے خطیب قاری عبدالماجد قمر نے کہا ہے کہ تیار ہونے کے بعد مسجد کا شمار ہری پور کی بڑی اور خوبصورت مساجد میں ہوگا، مسجد کی تعمیر کیلئے فنڈز ناکافی ہیں تاہم مخیر حضرات کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کچھ عرصہ میں اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ اس مسجد کو قیام پاکستان سے قبل اس وقت کے مسلمانوں نے ایک رات میں تعمیر کیا تھا اور اُس وقت مساجد نہ ہونے کے باعث یہ شہر کی مرکزی جامع مسجد تھی جس کا کنٹرول بعد ازاں صوبائی محکمہ اوقاف نے لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں