غازی کا رہائشی گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے بجلی لائنوں سے ٹکرا کر جاں بحق

جمعرات 4 جون 2020 16:34

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) غازی کی یونین کونسل کنڈی عمر خان کا رہائشی محنت کش تصور ولد جمشید گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے بجلی کی ایل ٹی لائنوں سے ٹکرار کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کنڈی کے گائوں عمر خان کا رہائشی محنت کش تصور ولد جمشید شیراول گائوں میں محنت کش گھر کی چھت پر لنٹر ڈالٹے ہوئے بجلی کی ایل ٹی لائنوں سے ٹکرا گیا جس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال غازی لے جایا گیا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں