جاگل میں محمد نواز نامی شخص نے امام مسجد کو مسجد سے باہر بلا کر قتل کر دیا

ہفتہ 26 دسمبر 2020 12:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2020ء) کھلابٹ کے موضع جاگل میں ایک شخص نے اونچی آواز میں اذان دینے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر مسجد امام کو مسجد سے باہر بلا کر قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعدوہاں سے فرار ہو گیا۔ تھانہ کھلابٹ پولیس نے ایس آئی امتیاز احمد کی مدعیت میں ملزم محمد نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی موضع جاگل کے خلاف زیر دفعہ 632 جرم 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہری پور کے کھلابٹ ٹان شپ کے موضع جاگل دھمکار کالونی میں علی الصبح مسجد کے امام قاری اللہ یار ولد ممتاز کو سفاک قاتل محمد نواز نے اونچی آواز میں اذان دینیپر مسجد سے باہر بلا کر گولی مار دی۔ امام مسجد قاری اللہ یار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوع سے بھاگ نکلا۔ تھانہ کھلابٹ پولیس اطلاع ملتے ہی فورا جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کو اٹھا کر ٹراما سنٹر پہنچا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں