کمال پور میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کا افتتاح

ہفتہ 30 جنوری 2021 11:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2021ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 30 لاکھ 59 ہزار روپے کی خطیر فنڈنگ سے پنیاں کے گیس سے محروم محلہ کمال پور میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان مصروفیات کے باعث تقریب  میں شرکت نہیں کر سکے تاہم وفاقی وزیر عمر ایوب کے سیکرٹری نعیم خان نے شعلہ جلا کر منصوبہ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نعیم خان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی خواہش ہے کہ ہری پور کا کوئی گاؤں، محلہ اور گھر سوئی گیس کی سہولت سے محروم نہ رہے، ضلع کے ہر کونے میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کم وولٹیج کے مسئلہ کو ہری پور سے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے، اس وقت بھی ہری پور میں توانائی کے حوالہ سے اربوں روپے کے منصوبے شروع ہیں، انشاء اللہ پانچ سال مکمل ہونے پر ہری پور میں کوئی بھی گھر سوئی گیس اور بجلی کے محروم نہیں رہے گا، ہم وعدے نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں