ہری پور، خانپور میں سوزوکی وین نالے میں گرنے سے ایک شخص زخمی

بدھ 7 اپریل 2021 12:08

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2021ء) خانپور میں   سوزوکی وین  نالے میں گرنے   کے نتیجے میں  ٹیکسلا کا رہائشی شخص زخمی جبکہ دو محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق خانپور میں دیوبندی سٹاپ کے قریب ٹیکسلا سے آنے والے   سوزوکی  وین نالے میں جا گری جس کے نتیجہ میں ٹیکسلا کا رہائشی 25 سالہ عمیر زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کر دیا جبکہ حادثہ کے دوران کیری سوزوکی میں سوار دیگر دو افراد محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں