ایبٹ آباد، تلوکر روڈ اور ڈی سٹاپ سے ملکیار روڈ تک سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل شروع

جمعرات 15 اپریل 2021 12:02

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء)صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کی فنڈنگ سے تلوکر روڈ اور ڈی سٹاپ سے ملکیار روڈ تک سٹریٹ لائٹس تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات و قانون اکبر ایوب خان کی جانب سے جاری 60 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے تلوکر روڈ اور ڈی سٹاپ سے ملکیار روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سکیم ٹی ایم اے ہری پور کی زیرنگرانی مکمل کی جائے گی جبکہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے فنڈزکی فراہمی پر شہری حلقوں نے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں