سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کا سب ڈویژن غازی میں قائم سستا بازار کا دورہ

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:23

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2021ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم نے سب ڈویژن غازی میں قائم سستا بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران وہ مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء خوردونوش کے ریٹ چیک کئے جبکہ وہاں خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم نے اسسٹنٹ کمشنر غازی کو سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے بہترین انتظامات کرنے پر کردار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سستا بازار غازی میں اشیاء خوردونوش مناسب نرخوں پر فروخت ہو رہی تھیں، بازار آنے والے لوگوں سے بھی بات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بہترین انتظامات کرنے پر خوش تھے، کسی نے بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر اعتراض نہیں کیا، تمام اشیاء وافر مقدار میں سستا بازار میں موجود تھی اور مناسب قیمت پر فروخت ہو رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں