ہری پور کے صنعتی علاقہ حطار میں ذیشان نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

بدھ 19 مئی 2021 14:25

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2021ء) ہری پور کے صنعتی علاقہ حطار میں ذیشان ولد فیاض نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

حطار پولیس نے مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ نظر آ رہا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں