خانپور کے علاقہ جبری میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ناظم داد عباسی کے بھائی اپنے جنبہ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ہری پور کے علاقہ اپر خانپور کی یونین کونسل جبری میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ناظم داد عباسی کے بھائی مرسلین عباسی اپنے جنبہ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ یہاں ایک منعقدہ تقریب میں انہوں نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف اور یوسف ایوب گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان اور رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک ہری پور ارشد ایوب خان تھے۔

مرسلین عباسی کے علاوہ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں فاروق عباسی، سابق کونسلر اشرف عباسی، مشتاق احمد عباسی بھی شامل ہیں۔ بابائے بلدیات یوسف ایوب خان اور رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان نے تمام افراد کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کی شمولیت سے یہاں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی، اب علاقہ میں پہلے سے بڑھ کر کام ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں