غازی بھروٹھا نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد

جمعرات 23 ستمبر 2021 15:44

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) غازی بھروٹھا نہر میں ڈوبنے والے تحصیل غازی کے موضع نقارچیاں کے رہائشی نوجوان یاسر شاہ  ( عمر 32 سال) کی نعش بھروٹھا کے مقام سے برآمد ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان ،جو مووی بنانے کا کام کرتا ہے، چھ روز قبل  غازی جھاڑیاں چوک کے قریب کرکٹ کے فائنل میچ کی مووی بنانے کے لئے گیا ہوا تھا کہ پیاس لگنے کی وجہ سے پانی پینے کے لئے نہر میں نیچے گیا اور اچانک پائوں پھسل جانے سے ڈوب گیا تھا ۔ متوفی نوجوان کی نماز جنازہ اُس کے آبائی گائوں نقارچیاں تحصیل غازی میں ادا کی گئی ہے   جسمیں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں