حلقہ کی غیور عوام 25 جولائی کو شیر کو کامیاب بنا کر 2002ء کی یاد تازہ کرینگے، قاضی اسد

جمعرات 19 جولائی 2018 17:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کی40- قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ حلقہ کی غیور عوام 25 جولائی کو شیر کو کامیاب بنا کر 2002ء کی یاد تازہ کریں گے، 2002ء میں حلقہ کی عوام نے 54 سالہ جمود توڑ کر حقیقی تبدیلی لائی ہے، 10 سالہ دور اقتدار میں حلقہ بلکہ ضلع کی عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ وہ جمعرات کو محلہ بابو محلہ کھوہ شکر شاہ رود پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا کر آئندہ نسلوں کیلئے کام کریں گے، تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے قومیں بنتی ہیں مگر تعلیم دشمنوں نے 54 سال دور اقتدار میں ضلع کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، اقتدار کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رکھنے کے باوجود ضلع کے عوام سے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاچا ماما کہہ کر ووٹ حاصل کر کے انہیں غلامی کی زندگی گذارنے پر مجبور کیا گیا مگر اب ضلع کی عوام باشعور ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت 2013ء میں عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں