خیبر اڈہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے کوٹ نجیب الله کا رہائشی نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 17:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ہری پور میںخیبر اڈہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے کوٹ نجیب الله کا رہائشی نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

خیبر اڈہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکر انے سے کوٹ نجیب الله کا رہائشی نوجوان عثمان ولد اورنگزیب اور سجاد نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔ شدید زخمی عثمان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں