ہم کھیل کے میدان آباد کرکے صحت مند نسل تیار کرسکتے ہیں،کرنل (ر) ساجد حسین

جمعرات 19 جولائی 2018 23:55

گوجرانوالہ۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ہم کھیل کے میدان آباد کرکے ہی ایک تعلیم یافتہ اور صحت مند نسل تیار کرسکتے ہیں،دیرپا زندگیوں اورفٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں کسی نہ کسی گیم میں ضرور حصہ لینا چاہئے،ان خیالات کا اظہارپرنسپل کرنل (ر) ساجد حسین وڑائچ،وائس پرنسپل پروفیسر جویرہ خلیل،رضوان نقوی،پروفیسرسونیہ،پروفیسرحشام یوسف یاسررحمانی،پروفیسرسجاد بخاری،پروفیسرشعیب،پروفیسرخدیجہ،پروفیسرانعم اصغر،پروفیسرفائزہ،اقصیٰ مبین نے کپس کالج گرلز کیمپس کے زیراہتمام سمر سپورٹس میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمر سپورٹس میلہ میں طالبات نے رسہ کشی، دوڑیں ، 100میٹرریس،ہرڈل ریس،لیمن ریس،میوزیکل چیئر، بوری ریس کے علاوہ کرکٹ جیسے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے بھر پور جوہردیکھائے ،تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم نسلِ نو کی کھیلوں میں دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،صحت مند معاشرہ کے قیام اور نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجوں سے عہدہ براہ ہونے کے قابل بنانے کیلئے پاکستان میں کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے،انہوں نے کھیلوں کی بہترین تیاری پر اساتذہ اکرام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کا ہرگیمز میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنا قابل تعریف ہے،اگرآپ اسی طرح طلبہ کی تیاری پر محنت کرتے ر ہے تو یہ آنیوالے وقت میں ملک کی بڑی ٹیموں کا حصہ بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں