جعلی تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں دھرنوں اور ہوائی دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کیا، قاضی محمد اسد

پیر 23 جولائی 2018 12:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ہری پور کے حلقہ پی کی40- سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی کے دعویداروں نے صرف ملک میں دھرنوں اور ہوائی دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کیا، 25 جولائی کا دن شیر کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، پانچ سال میں کے پی کو تبدیل نہ کرنے والوں کے منہ سے نئے پاکستان بنانے کے دعوے سن کر حیرانگی ہوتی ہے۔

وہ ملکیار روڈ پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہزارہ میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا، ہزارہ موٹر وے اور سینکڑوں دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کل بھی مسلم لیگ کا گڑھ تھا اور 25 جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر ثابت کریں گے کہ آج بھی ہزارہ میں مسلم لیگ (ن) کو شکست دینا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جلسہ سے ممبر تحصیل کونسل سید علیم پاشا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 40 کی عوام کیلئے قاضی محمد اسد کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہم نے ہریپور یونیورسٹی سمیت درجنوں سکولوں کا ہائی اور ہائیر سکینڈری کا درجہ دیکر تعلیم کو فر وغ دیا جبکہ ان کے مخالفین محض کھوکھلے دعوئوں کی بنیاد پر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں