محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 71 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ، آزادی اور وطن سے محبت کے رنگ بکھیر دیئے

بدھ 15 اگست 2018 22:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائر سکینڈری سکول نمبر ایک ہری پور میں منعقد 71 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب نے ہرسو آزادی اور وطن سے محبت کے رنگ بکھیر دیئے۔ میزبان سکول کی ملی نغمہ ٹیم سمیت پنڈ گجراں کی پی ٹی اور حطار سکول کی جمناسٹک میں محیرالعقول پرفارمنس نے حاضرین تقریب کے دل جیت لئے۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان کی طرف سے پی ٹی و جمناسٹک کیلئے 10، 10 ہزار جبکہ میزبان سکول کی ملی نغمہ ٹیم کیلئے 5، 5 ہزار کے نقد انعام کا اعلان کیا اور ڈی ای او عمر خان کنڈی، پرنسپل جمیل خان، شیخ واجد حسین اور عماد اعجاز سمیت دیگر منتظمین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وطن عزیز کے 71 ویں یوم آزادی کی پروقار اور رنگا رنگ مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ تھے جبکہ صدارت ڈی ای او ایجوکیشن عمر خان کنڈی نے کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سائرہ رحمان، ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ حاجی ذوالفقار احمد، ممتاز خان، اے ڈی او عبدالصمد خان، ماہرین تعلیم، اساتذہ اکرام، طلبہ و والدین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں میزبان نمبر1 ہری پور کی ملی نغمہ ٹیم، پنڈ گجراں کی پی ٹی اور حطار کی جمناسٹک نے اپنی مثالی اور حیران کن کارکردگی سے شائقین اور حاضرین تقریب کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا جس پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈی ای او عمر خان کنڈی، اے ڈی او حاجی ذوالفقار احمد، میزبان پرنسپل جمیل خان، شیخ واجد حسین اور عماد اعجاز سمیت دیگر منتظمین اور شریک سکولوں کے طلبہ و اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنرہری پور نے اپنے خطاب میں اہل وطن کو 71 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تقریب میں پرفارم کرنے والے ہونہار طلبہ اور سکولوں کی قابل تحسین کارکردگی کو عمدگی اور معیار کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی زاہد پرویز وڑائچ نے میزبان سکول کے ہائر سکینڈری بلاک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جبکہ تقریب میں میزبان نمبر1 کے طلبہ اورککوتری ہائر سکینڈری کے اساتذہ کے مابین رسہ کشی کا دلکش مقابلہ بھی ہوا جس میں ککوتری نے فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں