تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1541.23 فٹ تک پہنچ گئی

بدھ 15 اگست 2018 22:17

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1541.23 فٹ تک پہنچ گئی
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 9 فٹ تک رہ گئی، ڈیم میں پانی کی سطح 1541.23 فٹ تک بلند ہو گئی، ڈیم سے پانی کے اخراج میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا کہ موسلا دھار بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی ہے، ڈیم میں پانی کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 9 فٹ رہ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی ذخیرہ کرنے کی آخری حد 1550 فٹ ہے۔

ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 70 ہزار 700 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج دو لاکھ 14 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی رپورٹ میں تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار 3 ہزار 410 میگاواٹ ہے، بجلی گھر کے تمام 14 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں