ْکمشنر ہزارہ امجد علی خان نے ڈسٹرکٹ کونسل ہری پور میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے

جمعہ 17 اگست 2018 14:33

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) کمشنر ہزارہ امجد علی خان نے ڈسٹرکٹ کونسل ہری پور میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام، نائب ناظم آغا شبیر، ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور سید سیف الاسلام، ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان، اسسٹنٹ کمشنرز عادل ایوب، سارہ رحمن، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فضل محمود، ڈسٹرکٹ کمیشن آن سٹیٹس فار ویمن کی ضلعی چیئرپرسن ساجدہ حسرت خان، ڈی آر سی کے تحسین الحق اعوان، ٹی ایم او شعیب خان، ایکسین واپڈا شوکت الله خان، ڈی ایس پی صابر خان، انچارج ٹریفک الیاس فرید سمیت دیگر متعلقہ تمام محکمہ جات کے افسران اور عملہ کے علاوہ ممبران ضلع و تحصیل کونسل اور ویلج ناظمین و نائب ناظمین بھی موجود تھے۔

لوگوں نے کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے وضاحت لینے کے ساتھ ساتھ افسران کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ عوام الناس نے کھلی کچہری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجاویز دیں کہ ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے اور جو مسائل زیر بحث آئیں وہ حل بھی ہوں تاکہ لوگوں کا ان کھلی کچہریوں پر اعتماد بحال ہو۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں