نومنتخب وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ختم نبوت ایکٹ کو سابق حیثیت میں بحال کریں، قاضی گل رحمن نکیال

ہفتہ 18 اگست 2018 11:11

نومنتخب وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ختم نبوت ایکٹ کو سابق حیثیت میں بحال کریں، قاضی گل رحمن نکیال
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی رہنما مولانا قاضی گل رحمن نکیال نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ختم نبوت ایکٹ کو سابق حیثیت میں بحال کریں، دورہ ہری پور کے موقع پر ان کے مطالبہ پر عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں سب سے پہلے ختم نبوت ایکٹ کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، اب وہ اس وعدہ کو ایفا کریں اور سب سے پہلے ختم نبوت ایکٹ کو بحال کریں۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں مولانا گل رحمن نکیال نے جامع مسجد مدنی اڈہ دربند کے سامنے سے گندگی نہ اٹھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے عملہ کی جانب سے گندگی نہ اٹھانے کے باعث مسجد کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جنہیں وہ خود اٹھانے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ مسجد کے سامنے گندگی، بدبو اور تعفن کی وجہ سے نمازیوں اور طالب علموں کو مشکلات کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ خصوصاً ٹی ایم اے کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے، اگر مساجد کے سامنے صفائی ستھرائی کا یہ حال ہے تو عام علاقوں میں کیا حال ہو گا۔ انہوں نے دریائے دوڑ پر پل کے اپنے مطالبہ کو بھی دہرایا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں