تربیلہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ، پانی کی سطح اپنی آخری حد 1550فٹ کو پہنچ گئی

پیر 20 اگست 2018 22:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ، پانی کی سطح اپنی آخری حد 1550فٹ کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر اپنی حد 1550فٹ کو پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔ آ ب ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق ہو گا۔ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ چوپیس ہراز آٹھ سو کیوسک ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار تین ہزار چار سو 33 میگاواٹ ہو گئی ہے تما م یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں