ہری پور کے پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز کی ماہانہ ریویو میٹنگ، تیمور خان کو ہائی، ہائیر اور کالجز ٹورنامنٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 18 ستمبر 2018 17:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ہری پور کے تمام پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز کی ماہانہ ریویو میٹنگ منگل کو یہاں منعقد ہوئی۔ میٹنگ جس میں ضلع بھر کے تمام پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ ماہانہ میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی نے تیمور خان کو انٹر و ڈسٹرکٹ کالجر و ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اور انٹر ڈسٹرکٹ ہائیر و ہائی سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور گذشتہ سال ضلع و صوبائی ٹورنامنٹ میں بطور سیکرٹری اعلیٰ کارکردگی سرانجام دینے پر تمام پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز کے سامنے اس خواہش کا اظہار کہ تیمور خان کا اس سال بھی سیکرٹری شپ کیلئے منتخب کیا جائے جس پر تمام پرنسپلز و ہیڈ ماسٹرز نے عمر خان کنڈی احترام کرتے ہوئے تیمور خان پر اعتماد کرتے ہوئے اس سال 2018-19ء کیلئے انہیں جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر تیمور خان پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ککوتری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اشفاق خان، بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر ممتاز خان، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ حاجی ذوالفقار خان، ضلع بھر کے تمام پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس سال بھی تمام لوگوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کو بہتر سے بہتر کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں