تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے یونٹ نمبر 15 کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکالنے کا کام مکمل

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے یونٹ نمبر 15 کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ ای اینڈ ایم ورک کی غیر ملکی فرم کے مقامی ٹھیکیدار کی کاوشوں سے تینوں یونٹوں کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکلنے کا عمل مکمل کر لیا گیا، دو یونٹوں نے پیداوار شروع کر دی، تینوں یونٹون کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکلنے کیلئے واپڈا اتھارٹی نے 70 ملین روپے مختص کئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے حکام نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے یونٹ نمبر 15 کے دونوں ڈرافٹ گیٹس سے مٹی و سلہٹ نکلنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، یونٹ کے گیٹس کو اوپن کرنے کا مراحل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یونٹ نمبر 16 اور یونٹ نمبر 17 کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکلنے کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد دونوں یونٹوں نے باقاعدہ طور پر پیداوار شروع کر دی تھی۔ تربیلاحکام کے مطابق تینوں یونٹ کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکلنے کیلئے منصوبہ کی ای اینڈ ایم ورک کی غیر ملکی فرم کے مقامی کنٹریکٹ کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں جن کی کاوشوں سے تینوں یونٹوں کے ڈرافٹ گیٹس سے مٹی نکلنے عمل مکمل کیا گیا ہے۔ واپڈا نے اس کام کیلئے 70 ملین روپے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں