امام حسینؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،

اسلام انسانیت کا سب سے بڑا خیر خواہ ہے، پروفیسر ناصر محمود نقشبندی

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) امام حسینؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اسلام انسانیت کا سب سے بڑا خیر خواہ ہے، ایک اچھا مسلمان وہی ہوتا ہے جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنے بھائی کیلئے پسند کرے، ہمارے بزرگان دین جیسی مقدس ہستیاں خود تکالیف میں رہ کر لوگوں کی خیر خواہی کرتیں اور اپنے دلوں کو راحت پہنچاتیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد پروفیسر ناصر محمود نقشبندی نے تحریک منہاج القرآن کھلابٹ ٹائون شپ کے زیراہتمام سالانہ شہادت حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اپنے ماننے والوں کو دوسروں سے خیر خواہی کرنے اور ان سے بھلائی کرنے کی تعلیم دیتا ہے جو دنیا و آخرت میں سعادت کا باعث ہے اور رحمت الٰہی کے حصول کا ذریعہ بھی ہے، شہادت امام حسینؑ حق کے عملی جدوجہد کا پیغام ہے، اہل بیت سے محبت، تعلق اور نسبت کو رسمی نہ رہنے دیا جائے بلکہ اس عمل، حال اور حقیقت میں بدلنے اور حقیقی زندگی کے طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

محفل کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس محفل میں علماء، مشائخ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں