تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، لیول 1527.37 فٹ ہو گیا، بجلی کی پیداوار 3000 میگاواٹ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لیول 1527.37 فٹ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی آمد 69200 جبکہ اخراج 137600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، بجلی کی پیداوار3000 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1527.37 فٹ پر آ گئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 69200 اور اخراج 137600 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 15 پیداواری یونٹس کام کر رہے ہیں جبکہ ایک یونٹ بند ہے جن سے بجلی کی پیداوار3000 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں