ڈینگی وائرس کی مؤثر روک تھا م کے لئے ضلع بھر میںپا نی کے ذخا ئرکو کھلا چھو ڑنے پر پا بند ی عا ئد کر دی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ہری پور کی ضلعی اانتظامیہ نے ڈینگی وائرس کی مؤثر روک تھا م کے لئے ضلع بھر میںپا نی کے ذخا ئرکو کھلا چھو ڑنے پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے جو دو ماہ تک بر قرار رہے گی۔

(جاری ہے)

اس با ر ے میں ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جا نب سے با قا عد ہ حکم نامہ جا ر ی کر د یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش اور ڈینگی وائر س پھیلنے کے خد شے کے پیش نظر ضلع بھر کی مسا جد، اما م بار گاہوں،دیگر عوا می مقا مات،تعلیمی اداروں اور گھروں وغیرہ کے پا نی کے ٹینکوں،برتنو ںاور ٹائر شا پس وغیرہ پر مو جو د ٹا ئر و ںکو کھلا چھوڑنے پر پا بند ی ہو گی اور اس پا بند ی کی خلاف ورزی کے مر تکب افرا د کو قا نو ن کے مطابق سزا د ی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں