ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس کی روک تھا م کے لئے پا نی کے ذخائرکو کھلا چھو ڑنے پر پا بند ی عا ئد کر دی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہر ی پور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس کی مؤثر روک تھا م کے لئے ضلع بھر میںپا نی کے ذخا ئرکو کھلا چھو ڑنے پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے جو دو ماہ تک بر قرار رہے گی۔

(جاری ہے)

اس با ر ے میں ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جا نب سے با قا عد ہ حکم نامہ جا ر ی کر د یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش اور ڈینگی وائر س پھیلنے کے خد شے کے پیش نظر ضلع بھر کی مسا جد، اما م بار گاہوں،دیگر عوا می مقا مات،تعلیمی اداروں اور گھروں وغیرہ کے پانی کے ٹینکوں، برتنوں اور ٹائر شاپس وغیرہ پر موجود ٹائروںکو کھلا چھوڑنے پر پابند ی ہو گی اور اس پابند ی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا د ی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں