ڈپٹی کمشنر ہری پور نے دفعہ 144 کے تحت آئس ڈرگ کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 22:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع کی حدود میں دفعہ144 کے تحت آئس ڈرگ کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس با رے میں جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کمشنر ہزارہ کی جانب سے موصول ہونے والی صوبائی حکومت کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی آراء کی روشنی میں آئس کے نشہ کو انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے استعمال سے نوجوان نسل خصوصاً یونیورسٹیوں اور کالجوں وغیرہ کے طلباء متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں