عمران کو عوام نے معاشی بحران سے نکالنے کا مینڈیٹ دیا، قرضوں کے سود کیلئے مزید قرضہ لے رہے ہیں، اکبر ایوب

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک کی کثیر تعداد نے عمران خان کو معاشی بحران سے نکالنے کا مینڈیٹ دیا ہے، ماضی کے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے ہم مزید قرضہ لے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو صحیح ڈگر پر لا کر دکھائیں گے، سال دو سال کی بات ہے یہ ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان اور سفیر خان کی جانب کچھی میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئی ترقیاتی سکیمیں شامل نہیں ہوں گی بلکہ جاری منصوبوں کی تکمیل ہماری ترجیح ہو گی، کچھی سمیت یو سی بیڑ، کلنجر، لڈرمنگ اور جٹی پنڈ کی نئی شامل ہونے والی یونین کونسلوں کے تمام موضعات کے مسائل کا حل ممکن بنائیں گے۔ اس موقع پر ضلع ممبر آصف علی جاہ، تحصیل ممبر ریاض خان، انور خان، ظہور احمد، طاہر خان، فریدون اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیاسی و سماجی شخصیات ظہور احمد اور طاہر خان نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں اس علاقہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر مسائل حل کرنا واجب اور آپ کو ان پسماندہ علاقوں کو مشکلات سے نکالنا فرض ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں