تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، لیول 1482.16 فٹ ہو گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 23:28

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لیول1482.16 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 31500 جبکہ اخراج 35000 کیوسک ریکار ڈ کیا گیا، بجلی کی پیداوار448 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1482.16 فٹ پر آ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 31500 جبکہ اخراج 35000 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 7 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ 10 بند ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 448 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں