سیرت النبی ؐ کے حوالہ سے منعقدہ تمام پروگراموں میں سیکورٹی فراہم کی جائے گی، اعجاز خان

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ڈی ایس پی ہری پور کیڈٹ اعجاز خان نے کہا ہے کہ سیرت النبی ؐ کے حوالہ سے منعقدہ تمام پروگراموں میں سیکورٹی فراہم کی جائے گی، کسی کو مکتبہ فکر کو اشتعال انگیز تقریر اور فرقہ وارانہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ ہفتہ کو اپنے دفتر میں متحدہ علماء کونسل ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر گورنمنٹ امن کمیٹی قاضی الفت حسین سے ماہ ربیع الاول میں قیام امن اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ قیام امن کیلئے اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرے گی اور کسی کو مکتبہ فکر کو اشتعال انگیز تقریر اور فرقہ وارانہ کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیرت النبی ؐ کے حوالہ سے منعقدہ تمام پروگراموں میں سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے علماء کرام سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر قاضی الفت حسین نے کہا کہ ماہ ربیع الاول رحمت دو عالم کی ولادت کا مہینہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن و سلامتی، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، تمام علماء ممبر رسول سے سیرت النبی ؐ کی روشنی میں امن کی صدا بلند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں