جی ٹی روڈ درویش کے مقام پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی ہو گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) جی ٹی روڈ درویش کے مقام پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ شوہر اور بیٹی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ سٹی کی حدود درویش کے مقام پر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں مسماة (ش) جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر سید رضا اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی کے مطابق بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ بس کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں