ڈی پی او ہری پورکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈی پی او نے ہو ائی فا ئرنگ، سودی کا روبار میں ملو ث افراد ،قبضہ ما فیا اور منشیا ت فروشو ں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقادہوا جس میںایس پی انوسٹی گیشن،ایڈیشنل ایس پی ہری پور، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،شعبہ تفتیش کے افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او ہری پورنے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ منشیات فروشی میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق و ترجیحی بنیادوںپر کاروائیاں کریں ۔تمام جرائم میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں تاکہ کسی انسانی جان کا ضیاع نہ ہوسکیںاور تھانہ جات کی حدود میں سودی کاروبار میں ملوث افراد اور قبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں،عوا می مسا ئل کے حل کے لیے تھانہ کی سطح پر قائم لیزان کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کریں اور ان کمیٹیوں کو مزید فعال بناکر معاشرے کی سطح پر رونما ہونے والے چھوٹے واقعات کو احسن طریقے سے حل کریں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پو لیس افسرا ن کو ہدا یت کی کہ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر اور موئثر بنانے کے سا تھ سا تھ عوام کے ساتھ اچھا رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں دوردراز کے تھانہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ویری فیکشن مقامی تھانہ کی سطح پر کریں تاکہ ان کے وقت کا ضیاع نہ ہو۔ڈی پی او ہری پور نے ٹریفک انچارج کوہدایت کی کہ کم عمر موٹر سائیکل و گاڑی ڈرائیوروں، کالے شیشوں کے استعمال کرنے والوں، نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں، ون ویلنگ، اوورلوڈنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ذیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

ڈی پی او ہری پور کا مزید کہنا تھاتمام افسران ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں محکمانہ قواعد و ضوابط کی احسن طریقے سے انجام دہی پر افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح کسی بھی قسم کی کرپشن، بدعنوانی اور عوام سے بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمانہ فرائض کی سرانجامی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں