چیئرمین واپڈا کا تربیلا ڈیم کا دورہ، بجلی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 19:50

ہری پور۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیئرمین واپڈا نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر انھیں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے غازی بھروتھا بیراج کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بدھ کو تربیلا ڈیم کا مختصر دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا کو تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ سے پیدا ہونے والی بجلی کے سلسلہ میں موجودہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین نے تربیلا بجلی گھر کا بھی معائنہ کیا اور پاور ہائوس انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار کی موجودہ صورت حال سے ان کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں چیئرمین واپڈا نے غازی بھروتھا بیراج کا بھی دورہ کیا اور بیراج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں