منشیا ت فروشو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کے دوران دو ملز ما ن گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:36

ہری پور۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی اوربفہ پولیس نے منشیا ت فروشو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کے دوران دو ملز ما ن گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری نے دوران ناکہ بندی مشہور منشیات فروش اجمل ساکنہ غازی کوٹ کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 22گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ بفہ دلپزیر خان کی زیر نگرانی ای ایچ سی توصیف نے دوران ناکہ بندی ملزم عثمان ولد اسلم سے 2 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 4PO کا مقدمہ درج کر لیا۔ایک اور کاروائی میں شادی میں آتش بازی کرنے والے ملزم نیاز کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف تھانہ ہذا میں 3/4 فائرنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں