یوسف ایوب خان کا زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ، تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:56

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو الله نواز نے انہیں جاری تعمیراتی کام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور اسد الله ملک ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ایاز کیانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ صدر بار اسد الله ملک نے رہنما پی ٹی آئی کو بتایا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بینک اور پوسٹ آفس کی منظوری ہو چکی ہے لیکن ڈسپنسری کی منظوری کیلئے سرکاری پراسس جاری ہے جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وکلاء کے دفاتر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عدالتوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے جس پر یوسف ایوب خان نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور صدر بار کو ڈسپنسری کی منظوری کیلئے ذاتی طور پر کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں