ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایک روزہ ثقافتی میلہ پرسوں منعقد ہو گا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:17

ہری پور۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایک روزہ ثقافتی میلہ پرسوں سوموار منعقد ہو گا۔ میلہ میں بیل دوڑ، مونگلی شو، کبڈی میچ، گتکہ اور ہندکو مشاعرہ بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایک روزہ ثقافتی میلہ (کل) سوموار کو کھاد فیکٹری میں منعقد ہو گا جس میں مونگلی شو، کبڈی میچ، گتکہ شو، کتا، خرگوش دوڑ اور ہزارہ ڈانس کے مقابلے ہوں گے۔ اس موقع پر بیل دوڑ کے مقابلے اور ٹی ایم اے ہال میں ہندکو مشاعرہ بھی ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان مقابلوں کی سرپرستی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں