وفاقی وزیر توانائی کے احکامات پر تحصیل غازی کے دو علاقوں کو الگ الگ ٹرنسفارمر مہیا کر دیئے گئے ،مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 17 دسمبر 2018 19:20

ہریپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے احکامات پر تحصیل غازی کے دو علاقوں رام درہ اور چونتری کو 200 کے وی اے کے دو الگ الگ ٹرنسفارمر مہیا کر دیئے گئے جس پر مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

اہلیان رام دہ اور جونتری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے ان دیہی علاقوں میں اگر ٹرانسفارمر کا لنک بھی اڑ جاتا تو اسے بھی لگوانے میں تین سے چار دن لگ جاتے تھے تاہم ہماری ایک درخواست پر وزیر توانائی نے دونوں علاقوں سے 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمر اتروا کر 200 کے وی اے کے ٹرنسفارمر لگوا دئیے ہیں جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں اور پورے علاقہ کی عوام وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں