قاضی میرا اور کھولیاں بالا کیلئے سوئی گیس سروے کا کام مکمل

منگل 15 جنوری 2019 14:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے حکم پر قاضی میرا اور یونین کونسل کھولیاں بالا کیلئے سوئی گیس سروے کا کام مکمل کر لیا گیا، مقامی افراد نے عمر ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ضلع ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں سوئی گیس فراہمی کیلئے عملی طور پر کام جاری ہے جس پر ضلع بھر کے عوام اپنے لیڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات کی روشنی میں گائوں قاضی میرا یونین کونسل کھولیاں بالا کا سوئی گیس سروے مکمل کر لیا گیا ہے جس پر مقامی افراد نے خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدو ں کو عمر ایوب خان نے پورا کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں