ضلعی انتظامیہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبہ کی منفرد خدمات اور سہولیات کی کھلی کچہری کل منعقد ہو گی

بدھ 16 جنوری 2019 12:59

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خیبر پختونخوا کی منفرد خدمات اور سہولیات کی کھلی کچہری کل جمعرات کو منعقد ہو گی، تمام سرکاری محکموں کے افسران کھلی کچہری میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خیبر پختونخوا کی منفرد خدمات اور سہولیات کی کھلی کچہری (آج) جمعرات کو سرائے نعمت خان ہسپتال کے ساتھ منعقد کی جائے گی جس میں ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران و عملہ موجود ہوں گے۔

منفرد کھلی کچہری میں فری میڈیکل کیمپ، فری آئی کیمپ، کسانوں کیلئے تربیتی پروگرام، صفائی و ستھرائی مہم، شجرکاری مہم سمیت انصاف کی فراہمی کیلئے موقع پر ڈی آر سی کی عدالت لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اولاد کیلئے فری کیمپ، ثقافتی مقابلے، کھلی کچہری کا انعقاد، رنگ دے ہری پور مقابلہ، ڈومیسائل کا موقع پر اجراء، اسلحہ لائسنس کا موقع پر اجراء، دورہ تحصیلدار و ریونیو سٹاف، نادرا کے ذریعہ شناختی کارڈ کا اجراء، شوٹنگ لائسنس کا اجراء اور خدمات تک رسائی کے قانون کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

اس منفرد کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد الله خان کے علاوہ ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور دیگر عملہ موقع پر موجود ہو گا اور عوام کے تمام مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کی اس پہلی منفرد کھلی کچہری خدمات اور سہولیات کیمپ میں عوام کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں