تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ، 6 پیداواری یونٹس سے 339 میگاواٹ بجلی ریکارڈ کی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 21:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ کے بعد 1433.45 فٹ ہو گئی، 11 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ کے بعد پانی کا لیول 1433.45 فٹ ہو گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد 14900 اور اخراج 13 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 میں سے 11 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 6 پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار 339 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں