سرائے نعمت خان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی پہلی منفرد کھلی کچہر ی میںخدمات اور سہولیات کیمپ کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 21:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر سرائے نعمت خان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی پہلی اور منفرد کھلی کچہر ی میںخدمات اور سہولیات کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں پہلی بار موقع پر تصدیق انتقالات و ڈومیسائل کا اجراء،اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء،محکمہ فوڈ،ڈی آر سی کیذریعے موقع پر تنازعات کا حل،محکمہ سوشل ویلفیئر میں رجسٹریشن،محکمہ زراعت وواٹر مینجمنٹ،وائلڈ لائف شوٹنگ لائسنس،محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور بیت المال کے علاوہ نادرہ موبائل سے سینکڑو ں مرد و خواتین مستفید ہوئے جبکہ سرائے نعمت خان ہسپتال میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈی ایچ کیو سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سینکڑوں مریضوںکا معا ئنہ کر کے انہیں فر ی ادویا ت فرا ہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ثقافتی پتھر اُٹھا نے کے مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیاجس کے مہما ن خصو صی ڈی پی او ہر ی پور ڈاکٹر زا ہد االلہ اور ڈپٹی کمشنر زا ہد پرویز وڑائچ تھے۔ اس مو قع پر دونو ں افسرا ن نے عوا م کے مسا ئل بھی سنے اور اُنہیں مو قع پر حل کر نے کے احکا ما ت جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں