محکمہ پبلک ہیلتھ نے سرائے نعمت خان میں غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

پیر 21 جنوری 2019 14:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) محکمہ پبلک ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر سرائے نعمت خان میں غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او نے متعلقہ اہلکاروں کوڈور ٹو ڈور کنکشن اور پانی کے بل چیک کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر گذشتہ دو تین روز سے آپریشن جاری ہے۔

پبلک ہیلتھ کے اہلکار ڈور ٹو ڈور غیر قانونی کنکشن کو تلاش کر کے انہیں مکمل کوائف حاصل کر نے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ غیر قانونی کنکشن اور ناہندگان کے خلاف پولیس کے ہمراہ سخت کریک ڈائون متوقع ہے۔ پبلک ہیلتھ کے اہلکار غیر قانونی کنکشن ایک دو روز میں محکمہ متعلقہ کو تحریری شکل میں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں